بلوچستان: زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے اہم پیشرفت

پیر 8 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آج  بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی اور صوبائی وزرا وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی، احسن اقبال کی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت

ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ اس موقعے پر بلوچستان اور وفاقی حکومت کے مابین صوبے کے زرعی ٹیوب ویلزکی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

وفاقی حکومت نے بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلز کوشمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔ میرسرفرازبگٹی نے  زرعی شعبے کو زبوں حالی سے بچانے کے لیے وفاقی حکومت کے سامنے یہ معاملہ رکھا تھا۔

مزید پڑھیے: کسانوں سے کامیاب مذاکرات کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کا 30 ہزار ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا اعلان

 اپنے دورے کے دوران وزیراعظم زمینداروں میں سولر سسٹم بھی تقسیم کریں گے۔

اس موقعے پر وزیراعظم شہباز شریف کو  امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت نے دوبارہ جنگ کی کوشش کی تو اسکور 0-6 سے بھی بہتر ہوگا، خواجہ آصف

پاکستانی ویمن ٹیم بھارت سے ورلڈ کپ ٹاکرے کے لیے تیار، اعتماد ہتھیار ہے، پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

’سعودی وژن 2030 اور دفاعی معاہدہ پاکستان کے لیے ممکنہ ترقی کی نوید ثابت ہو سکتے ہیں‘

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی