سابق کرکٹر گوتم گمبھیر بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گمبھیر کو راہول ڈریوڈ کی جگہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے گوتم گھمبیر کی ہیڈ کوچ تعیناتی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر کو بطور ہیڈ کوچ خوش آمدید کہتا ہوں۔

’اگلے ہفتے بیروزگار ہورہا ہوں، کوئی نوکری ہو تو بتائیے گا‘، بھارتی کوچ راہول ڈریوڈ کی ویڈیو وائرل

انہوں نے کہاکہ گوتم گمبھیر کا انتخاب درست ثابت ہوگا اور میں پراعتماد ہوں کیونکہ یہ کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، اور انڈین کرکٹ ٹیم کے حوالے سے ان کا ایک ویژن بھی ہے۔

جے شاہ نے کہاکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ راہول ڈریوڈ کا بحیثیت کوچ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کے ساتھ ہی ختم ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جہاں کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا وہیں کوچ راہول ڈریوڈ نے بھی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ اور اب ان کی جگہ نئی تعیناتی کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار دے دیا

سعودی عرب کا 95واں قومی دن، اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد

روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن کے داعی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

سعودی عرب کے قومی دن پر سینیٹر طلحہ محمود کا پیغام

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار