نواز شریف کو جو بھی لے کر آیا، اسی کے خلاف سازش کی، اعتزاز احسن

جمعرات 11 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف کو لانے والے جنرل ضیا الحق تھے، لیکن نواز شریف کو اپنے محسن کی قبر پر جاتے ہوئے آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا، وہ ان کی قبر پر پھول کیا تھوکنے بھی نہیں جاتے۔

اعتزاز احسن نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو جو بھی لے کر آیا، اس نے انہیں کے خلاف سازش کی۔ وحید کاکڑ اور اسحاق خان کے ساتھ بھی یہی کیا، وہ نواز شریف کو لے کر آئے، ان صاحب نے دونوں کے خلاف سازش کی۔

مزید پڑھیں: ثابت ہوگیا کہ قیدی نمبر 804 سوٹا نہیں لگاتا، اعتزاز احسن

اعتزاز احسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد نواز شریف کو پرویز مشرف لے کر آئے، بعد میں نواز شریف نے ان کا جہاز گرانے کا ہی منصوبہ بنا لیا۔

 

انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جنرل باجوہ کو لے کر آئے، لیکن بعد میں ان کے ساتھ بھی وہی کیا، جس کی وجہ سے نواز شریف کو نکال دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی برداشت کا اندازہ کیجیے کہ دوبارہ نواز شریف نے جنرل باجوہ کے ساتھ مل کر عمران خان کو نکال دیا اور پھر خود آگیا، یعنی باجوہ نے 2وزرا اعظموں کو نکالا۔

یہ بھی پڑھیں: ثابت ہوگیا کہ قیدی نمبر 804 سوٹا نہیں لگاتا، اعتزاز احسن

انہوں نے وی نیوز کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ تو بڑے چالاک انسان تھے، یہ دیکھیے کہ کس طرح انہوں نے ایکسٹینشن لی۔ جس نے ان کو بنایا تھا اور جس کو انہوں نے ہٹایا تھا دونوں نے جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل