مخصوص نشستوں کا معاملہ، نواز شریف کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار حیرت، اہم اجلاس بلا لیا

ہفتہ 13 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے مسلم لیگی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ کا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مزید مشاورت کے لیے پیر کو اہم اجلاس مری میں طلب کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں مخصوص نشستیں: ریلیف مانگنے سنی اتحاد کونسل گئی تھی مگر ریلیف پی ٹی آئی کو دے دیا گیا، وزیر قانون

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ روز مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اور یہ فیصلہ 5-8 کے تناسب سے آیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نواز شریف اور مریم نواز کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کا نکتہ با نکتہ جواب

قومی اسمبلی اجلاس میں تعلیم، ہیلتھ اور ماحولیات کے اہم بل زیر غور

سینیٹ اجلاس میں نیشنل ایگری ٹریڈ اتھارٹی بل اور صحافیوں کے مسائل پر غور

پی ٹی آئی احتجاج میں اب اجتماعی استخارہ ہوگا، شیرافضل مروت کا طنز

کیا پی آئی اے کی نجکاری آئندہ 15 روز میں ہونے والی ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا