پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ کیوں چھوڑا؟

جمعرات 30 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہندوستانی نژاد امریکی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں رنگت کے حوالے سے تعصب عام ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ انہیں ان کی رنگت کی وجہ سے اس قسم کا کام نہیں مل رہا تھا جس طرح وہ چاہتی تھیں جس کے باعث انہیں بالی ووڈ کو خیرباد کہنا پڑا۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں بہت سی فلموں میں غیر سنجدیدگی سے لیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے ماضی کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نے بہت سے فیئرنس اشتہارات میں کام کیا جس کا انہیں نقصان ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں آج بھی کچھ لوگوں سے ان کے تعلقات خراب ہیں۔

پریانکا چوپڑا آج کل بالی ووڈ چھوڑنے اور کام کرنے کے لیے امریکہ جانے کی اصل وجوہات بتانے پر سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے اس بیان کے بعد ان کی کزن میرا چوپڑا بھی ان کی حمایت میں بول پڑی ہیں۔

میرا چوپڑا کا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا کو دبایا گیا مگر اپنی محنت سے جو مقام آج انہوں نے حاصل کیا وہ ان تمام لوگوں کے منہ پر ایک تمانچہ ہے۔

دوسری جانب پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنی نئی ویب سیریز ‘سیٹاڈل’ کی ریلیز کے لیے تیاری کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘