گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اتوار 14 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں مہنگائی کے ستائے عوام کو آئے روز کوئی ایسی خبر سننے کو ملتی ہے جو ان پر بجلی بن کر گرتی ہے، خصوصاً بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ تو اب عام سے بات ہوگئی ہے، اور ہر شہری اس پریشانی کا شکار رہتا ہے کہ آئندہ ماہ اس کا بل کتنا آئے گا۔

وفاقی حکومت نے آج ایسا ہی ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کا 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کا اعلان

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو 3 ماہ کے لیے اضافے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے ہوگیا ہے جبکہ ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 7.02 روپے اضافے سے 39.15 روپے ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 401 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 41.36 روپے ہوگیا۔

اس کے علاوہ ماہانہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 42.78 روپے کا ہوگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 43.92 روپے کا ہوگیا ہے۔ جبکہ 700 سے زیادہ یونٹس کے استعمال پر ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 48.84 روپے ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کے لیے ایک یونٹ کی قیمت 3.95 روپے ہوگی، جبکہ 51 سے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 7.74 روپے میں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمت 8 روپے فی یونٹ سے کم کیوں ہونی چاہیے، سابق وفاقی وزیر نے بتادیا؟

واضح رہے کہ نیپرا نے 11 جولائی کو بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں اضافے کی منظوری دی تھی اور اب حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت