اننت امبانی کا شاہ رخ خان سمیت مخصوص مہمانوں کو 2،2 کروڑ کی گھڑیوں کا تحفہ، گھڑی میں خاص بات کیا ہے؟

اتوار 14 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے امیر ترین تاجر میکش امبانی کے بیٹے اننت امبانی 2 روز قبل رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، یہ ایسی شادی ہے جس کے پوری دنیا میں چرچے ہوئے۔

اننت امبانی کی شادی میں پیسے کو پانی کی طرح بہایا گیا، صرف شادی کی مختلف تقریبات میں پرفارم کرنے والوں نے اربوں روپے سمیٹ لیے۔

دُلہے میاں اننت امبانی نے اپنی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے اپنے تمام دوستوں سمیت معروف اداکار شاہ رخ خان رنویر سنگھ کو بیش قیمت گھڑیاں تحفے میں دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ایک گھڑی کی قیمت 2 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ ہے۔

اننت امبانی کی جانب سے تحفے میں دی گئی گھڑی میں 41 ملی میٹر 18 قیراط پنک گولڈ کا کیس ہے جو 9.5 ملی میٹر موٹا، نیلم کرسٹل بیک اور اسکرو لاک کراؤن کے ساتھ ہے۔

گھڑی میں پنک گولڈ ٹن والا اندرونی بیزل اور مینوفیکچر کیلیبر 5134 سیلف وائنڈنگ موومنٹ شامل ہے جس میں ایک مستقل کیلنڈر بھی ہے۔

واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات مارچ میں 3 روزہ جشن سے شروع ہوئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘