ہرنائی میں سیلابی صورتحال، مسافر ٹرین کی آمدورفت معطل

پیر 15 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بولچستان کے ضلع ہرنائی میں گزشتہ شب موسلا دھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کے باعث سیلابی صورتحال کی وجہ سے ہرنائی سے سبی مسافر ٹرین  کی آمد ورفت ایک بار پھر معطل ہوگئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ہرنائی اور سبی کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرین کے مقررہ روٹ کی پٹریوں کے ساتھ حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے ریلوے کی آمدورفت کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے جس کے باعث ٹرین سروس ایک بار پھر معطل کردی گئی ہے۔

گزشتہ شب بارش کے باعث ہرنائی مسافر ٹرین معطل کیے جانے سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جنہیں اب کوئٹہ کے راستے سبی جانا ہوگا، مسافروں کے مطابق اس متبادل روٹ پر سفر کا خرچہ تقریباً 4 ہزار روپے ہوگا۔

مسافروں نے شکایت کی ہے کہ آئے روز بارش کے باعث ہرنائی سبی ٹرین سروس معطل ہو جاتی ہے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 17 سال بعد بحال کی گئی ٹرین کی صحیح معنوں میں مکمل بحالی کے لیے مختلف جگہ پر حفاظتی دیوار اور نئی پٹڑیوں کی تنصیب کی منظوری دی جائے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے ساتھ ریلوے ٹریکس کی بحالی ناگزیر ہے تاکہ بارش کے ایام میں بھی مسافر ٹرین جاری رہے بلکہ مال بردار ٹرین بھی رواں دواں رہ سکے، ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے بحالی کے لیے پٹڑی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے پاکستان اور سعودی عرب کو ایئر ٹو ایئر میزائل پروگرام میں شامل کرلیا

روس کے لیے لڑنے والے بھارتی نوجوان نے یوکرینی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

8 اکتوبر زلزلہ: جب قوم نے مصیبتوں کو عزم و ایمان سے شکست دی، صدر زرداری

بھارت: دہلی کولکتہ ہائی وے پر ٹریفک جام کا چوتھا روز، خوردنی اشیا برباد، مسافر بے حال

’100 کروڑ دیں تو بھی کام نہیں کروں گا‘، سنجے لیلا بھنسالی کے خلاف بالی ووڈ میں نفرت کیوں بڑھ رہی ہے؟

ویڈیو

اب پانی کی قلت مسئلہ نہیں رہا، وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت میں انقلاب

تقریباً صدی قبل شکارپور کو اسپتال دینے والے اودھو داس تارا چند کی لازوال خدمات

سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے کر رہی ہے؟

کالم / تجزیہ

بیت اللہ سے

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب