بنوں چھاؤنی پر خود کش حملے کے شہدا کو سپرد خاک کردیا گیا

بدھ 17 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنوں کنٹونمنٹ پر دہشتگردوں کے خود کش حملے کے نتیجے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینیئر افسران، جوانوں، لواحقین اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں چھاؤنی پر حملہ، 8 فوجی شہید، 10 دہشت گرد ہلاک

یاد رہے کہ دہشت گردوں کے ایک گروہ کی جانب سے 15 جولائی کو بنوں چھاؤنی میں داخلے کی ناکام کوشش کے لیے دہشت گردوں کی جانب سے خود کش دھماکا کردیا گیا تھا جس میں 8 فوجی شہید ہوگئے تھے۔ جوابی آپریشن میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

پیر کی صبح 10 دہشت گردوں کے ایک گروپ نے بنوں چھاؤنی پر حملہ کیا تھا چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا تھا۔ اس کے بعد دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹی پی افغانستان میں سب سے بڑا دہشتگرد گروپ، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں چَشم کُشا انکشافات

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی افغانستان سے متحرک حافظ گل بہادر گروپ نے کی جو ماضی میں بھی پاکستان کی جغرافیائی حدود میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتا رہا ہے۔

بدھ کو اپنے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیے جانے والے شہدا میں شہید نائب صوبیدار محمد شہزاد شہید (عمر 44 سال، ساکن ضلع پونچھ، آزاد کشمیر)، حوالدار شہزاد احمد شہید (عمر 28 سال، ساکن ضلع نیلم، آزادکشمیر)، حوالدار ظل ِحسین شہید (عمر 39 سال، ساکن ضلع خوشاب)، سپاہی ارسلان اسلم شہید (عمر 26 سال، ساکن ضلع بہاولپور)، سپاہی اشفاق حسین خان شہید (عمر 30 سال، ساکن ضلع مظفرآباد، آزاد کشمیر)، سپاہی سبحان مجید شہید (عمر22سال، ساکن ضلع مظفرآباد، آزاد کشمیر)، سپاہی امتیاز خان شہید (عمر 30سال،ساکن ضلع کرک) اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کے لانس نائیک سبز علی خان شہید (عمر34سال، ساکن ضلع لکی مروت) شامل تھے۔

مزید پڑھیں: سلامتی کونسل ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے لیے طالبان حکومت پر زور دے، پاکستان کا مطالبہ

پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مادرِ وطن سے دہشت گردی کی لعنت اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی اور شہدا کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت