کاشغر ایئرپورٹ پر پنجاب پولیس افسران کی لڑائی، آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

جمعرات 18 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی جی پنجاب نے چین کے کاشغر ایئرپورٹ پر پنجاب پولیس اہلکاروں اور افسران کے لڑائی جھگڑے کا سختی سے نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب نے تمام افسران کو 19جولائی کو کیپیٹل پولیس آفس (سی پی او) میں طلب کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق پنجاب پولیس افسران چین میں کاشغرائیر پورٹ پرمبینہ طور پرگتھم گتھا ہوئے، افسران سی پیک سیکیورٹی مشترکہ ٹریننگ پروگرام میں شرکت کے لیے چین میں موجود تھے۔

پولیس کے مطابق پولیس وفد کے سربراہ ایس ایس پی فضل حامد نے مبینہ طور پر ایس ایس پی کے لیے نازیبا کلمات استعمال کیے، افسران کے درمیان جھگڑا مذاق سے شروع ہوا تو نوبت ہاتھا پائی تک پہنچی۔

اس دوران جونیئر افسران اورچینی آفیشلز نے معاملہ رکوایا، جس پر آئی جی پنجاب نے افسران کے لڑائی جھگڑے کا سختی سے نوٹس لے لیا، اور تمام افسران کو 19جولائی کو سی پی او میں طلب کرلیا۔

پولیس کے 11افسران نے یکم  سے 12جولائی تک 10روزہ ٹریننگ میں شرکت کی، افسران میں ایس ایس پی فضل حامد، ایس ایس پی کرار شاہ، ایس ایس پی محمد بن اشرف شامل تھے۔

اس کے علاوہ ایس پی اویس شفیق، انعم فریال، بشریٰ نثارشامل تھیں۔ اے ایس پی کائنات اظہر، زینب خالد، سندس اسحاق، بنگل خان اور طیب وزیر بھی ٹریننگ میں شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا