نواز شریف کے قریبی ساتھی آصف کرمانی کا بھی ن لیگ چھوڑنے کا اعلان

اتوار 21 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری اور قریبی ساتھی آصف کرمانی نے پارٹی چھوڑنےکا اعلان کردیا۔ انہوں نے نواز شریف کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ نواز شریف صاحب سب اچھا نہیں ہے، تفصیلی بیان جلد جاری کروں گا۔

آصف کرمانی نے ن لیگ سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ کافی عرصے سے خود کو مسلم لیگ ن کے سیاسی معاملات سے علیحدہ کرچکے تھے، ابھی باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے مر رہے ہیں، خوشامدی ٹولہ سب اچھا کی گردان کر رہا ہے، اور نواز شریف بے خبر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ان حالات سے متعلق آگاہ کرنے کی لیکن خوشامدی ٹولے کی وجہ سے ممکن نہیں ہوسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ خوشامدی ٹولہ تو یہی کہہ رہا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن نواز شریف صاحب! سب اچھا نہیں ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ جلد اپنا ایک تفصیلی بیان جاری کروں گا، اور آگاہ کروں گا کہ پارٹی کو چھوڑنے کی وجہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تھائی لینڈ میں وزیر اعظم نے پارلیمان تحلیل کر دی، جلد انتخابات کا اعلان

نئے سال کے موقع پر ملازمین کے لیے تعطیلات کا اعلان

پاکستان کی سوشل میڈیا کمپنیوں کو دہشتگردانہ کونٹینٹ روکنے کے لیے حتمی وارننگ

اسکائی ڈائیور ہوا میں معلق، جہاز کے ونگ سے پھنسنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

سندھ ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے خلاف طلبہ کی درخواستیں، پی ایم ڈی سی اور دیگر سے جواب طلب

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں