سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ 2018 کے انتخابات کو مینیج کیا گیا تھا۔ اینکرپرسن منصور علی خان کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایک توسیع پی ٹی آئی سے لی جبکہ دوسری مسلم لیگ (ن) سے لینا چاہتے تھے۔
فواد چوہدری کے اس بیان پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید ہورہی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ شاید اب فواد چوہدری ن لیگ کے قریب ہونا چاہتے ہیں جبکہ چند صارفین کا کہنا تھا کہ یہ بات سب کو معلوم ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ فواد چوہدری تسلیم کررہے ہیں کہ 2018 کا الیکشن مینیج تھا اور مسلم لیگ ن کا دو تہائی اکثریت کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔
2018 کا الیکشن ٹول مینیج تھا، مسلم لیگ ن کا 2/3 اکثریت کا مینڈیٹ چور کیا گیا pic.twitter.com/XNUb7XA593
— میٹھا بول (@JuGno_Bloch) July 21, 2024
کامی نامی صارف نے فواد چوہدری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ صرف الیکشن نہیں اور بھی بہت کچھ مینجڈ تھا اور وہ سب منظرِِ عام پر آئے گا۔
ہم کوئی فرشتے نہیں تھے،2018 کے الیکشن مینجڈ تھے ؛ فواد چوہدری
اور بھی بہت کچھ مینجڈ تھا سب کچھ منظر عام پر آئے گا۔ pic.twitter.com/kFmMY1HsUH
— K A M I (@K4mi_i) July 21, 2024
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ اس طرح کا سچ سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان بھی بولتے تھے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی سے نکلنے کے بعد رہنما اس طرح کے سچ بول دیتے ہیں لیکن جب یہ حکومت میں ہوتے ہیں تو کسی کو ان کی باتوں کا یقین نہیں ہوتا۔
بھئی اس طرح کا سچ چوہان بھی بولتا ہے مصنوعی بارش کروائی گئی پاکستان کو ورلڈکپ جتوانے کے لئے جب پارٹی سے نکل جاتا ہے تو پھر اس طرح کے سچ لوگ بول دیتے ہیں جب یہ حکومت میں ہوتا تھا تب کسی کو اس پر کسی بھی بات کا یقین نہیں ہوتا تھا
— IMRAN KHAN (@shababfais) July 21, 2024
ایک صارف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے 2024 میں الیکشن چوری کرکے 2018 کے مینج ہونے والے الیکشن سے مقابلہ برابر کرلیا، انہوں نے سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتیں چور ہیں۔
اور پھر مسلم لیگ ن نے 2024 کو چوری کر کہ مقابلہ برابر کیا ہوئے تو سارے چور نا
— ランタン لالٹین (@pridor2016) July 22, 2024
ن لیگی حامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری ایسے بیانات دے کر ن لیگ کے قریب ہونا چاہتے ہیں لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہے۔
شاعر اب نون لیگ کے قریب ہونا چاہ رہا ہے جو کہ ممکن نشتہ دے https://t.co/cCBnszVyzk
— میاں جی 🐅🐅🐅 پکا لیگی (@PMLN_001) July 21, 2024
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وہ مریم نواز کو جیل بھیجنے کے حق میں نہیں تھے اور انہوں نے اس فیصلے کی مخالفت کی تھی لیکن عمران خان نے کہا کہ عوام احتساب چاہتی ہے۔
فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے 45 دن بہت اہم ہیں اور 55 حلقے کھلنے جارہے ہیں جس کے بعد نمبر گیم تبدیل ہوجائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جاتے ہی پاؤں پکڑ کر معافی مانگ لی تھی اور کہا تھا کہ ان سے یہ سب نہیں ہوگا اس لیے انہیں پریس کانفرنس نہیں کرنی پڑی۔