سوناکشی کے ساتھ بھاگ کر شادی کرنا چاہتا تھا مگر۔۔۔، ظہیر اقبال نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

منگل 23 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے معروف اداکار ظہیر اقبال نے انکشاف کیاہے کہ وہ سوناکشی سنہا کے ساتھ بھاگ کر شادی کرنا چاہتے تھے، لیکن ملکی قانون ان کی راہ میں رکاوٹ بن گیا۔

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے نے ایک انٹرویو دیا ہے جس میں میزبان نے ان سے دلچسپ سوالات پوچھے۔

یہ بھی پڑھیں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ہنی مون پر، رومانوی تصویریں سامنے آگئیں

ظہیر اقبال نے کہاکہ وہ چاہتے تھے کہ سوناکشی کے ساتھ کسی دوسرے ملک میں جاکر شادی کریں اور پھر واپس آجائیں لیکن بھارتی قانون نے ایسا کرنے سے روک دیا۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ آپ کسی دوسرے ملک میں جاکر شادی کرکے واپس آجائیں، ایسی شادی کو بھارت میں قانونی حیثیت حاصل نہیں۔

اس موقع پر سوناکشی سنہا نے کہاکہ بھارتی قانون کی وجہ سے ہی ہمیں بھاگ کر شادی کرنے کا پلان منسوخ کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں سوناکشی اور ظہیر کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

سوناکشی سنہا نے کہاکہ میں تو ہمیشہ سے ایک بہت مختصر اور قریبی رشتے داروں و عزیز و اقارب کی موجودگی میں شادی کرنا چاہتی تھی۔

اداکارہ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ ظہیر اقبال کے ساتھ شادی ہونے پر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 23 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

شوبز جوڑے کی شادی کی تقریب ممبئی کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوئی تھی جس میں اہل خانہ سمیت دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تاہم سوناکشی کے بھائی اس شادی میں شریک نہیں ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp