پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل جو اکثر اپنے بیانات اور اسٹائل کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں انہوں نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر اپنی نئی لُک میں تصویر شیئر کر دی، اس تصویر میں عمر اکمل کو اپنے گھر کے گارڈن میں کھڑے ہوئے ہیں اور ان کو فلاور پرنٹس کا ’کو آرڈ‘ لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تصویر کے کیپشن میں عمر اکمل نے لکھا کہ اسٹائل صحیح یا غلط نہیں ہوتا، خوش رہنا اور جیسے ہم ہیں ویسے نظر آنا اہم ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
Real style never right or wrong. It’s all about being happy and being yourself!! pic.twitter.com/ghIYV6TeJ6
— Umar Akmal (@Umar96Akmal) July 23, 2024
فریحہ نامی صارف لکھتی ہیں کہ اگر ایسا لباس بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے پہنا ہوتا تو ہم سب اس کی تعریف کرتے نظر آتے، انہوں نے صارفین سے کہا کہ اب عمر اکمل سے عناد رکھنا چھوڑ دیں۔
ab agar yehi cheez us cartoon ranveer Singh ne pehni hoti toh tum sab kehtay oho iconic so secure in his masculinity
Yeh bughz e akmal chor do he might be the cousin who tried to save Pakistan by not giving Bobby the shoes. https://t.co/gm2DluM6hd
— فریحہ ✪ (@fay_alif) July 23, 2024
ایک صارف نے عمر اکمل کے پرانے بیان کو یاد کرتے ہوئے طنزاً لکھا کہ ان کے پاس تو اپنے بچوں کی فیس جمع کرانے کے بھی پیسے نہیں تھے۔
اسکے پاس تو بچوں کی فیس جمع کروانے کے بھی پیسے نہی تھے؟ 😅 https://t.co/VZ6wypitWg
— Pseudo Liberal (@luves_pakistan2) July 23, 2024
ایک ایکس صارف نے عمر اکمل کی تصویر پر مزاح کا انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ یقین کریں یہ کوئی ہالی ووڈ ہیرو نہیں ہیں۔
Believe me he is not a Hollywood actor 🔥 https://t.co/5cNpyZrTKS
— Phunsuk Wangdu (@Phunsukwangduji) July 23, 2024
زیادہ تر صارفین کی جانب سے کہا گیا کہ عمر اکمل بالکل باربی کی طرح لگ رہے ہیں۔
Looks like barbie
— Troll Cricket 🏏 (@TrollCricket15) July 23, 2024
ایک صارف نے عمر اکمل کی تصویر دیکھ کر انہیں ’باربی اکمل‘ کا خطاب دیا۔
Barbie Akmal ❤️ https://t.co/Hi0BCl89Np
— Dabangey (@KhizerAliKhan18) July 23, 2024
کسی نے لکھا کہ عمر اکمل باربی لگ رہے ہیں تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ انہوں نے غلطی سے اپنی بیوی کا لباس پہن لیا ہے۔ عمر اکمل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھی اپنی نئی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا ہے کہ ’بورنگ ملبوسات پہننے کے لیے زندگی بہت چھوٹی ہے‘۔ اس کے بعد ازاں اپنا کمنٹ سیکشن بند کر دیا۔