پی ٹی آئی پر آج پابندی لگا دی جائیگی، فواد چوہدری کا دعویٰ

بدھ 24 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ کی میٹنگ میں تحریک انصاف پر پابندی کا کام آج کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف اور زرداری تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کرنے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر پنجاب نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کردی

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ اس غلطی کے بعد کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے۔آپ نے بلے کا نشان چھین لیا، آپ نے 14 ماہ سے جیل رکھا ہوا۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کسی کا نشان چھلی ، کسی کا کدو تھا پھر بھی ہم جیتے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مظلوم ہے ساری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آپ نہ سپریم کورٹ کو مان رہے ہیں نہ ہی کسی قانون کو، انہوں نے مطالبہ کیا کہ رؤف حسن اور احمد کو فوری رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی پر پابندی، صدر مملکت نے اہم اجلاس طلب کرلیا

انہوں نے کہا  دنیا پاکستان میں ہیومن وائلیشن دیکھ رہی ہے۔عدالت کے ساتھ لڑائی، عوام کے ساتھ لڑائی اور معیشت تباہ ہے۔

فواد چوہدری کے مطابق ابھی شروعات ہیں، لیکن آنے والے دنوں میں لوگ چیخیں گے، ٹی ٹی پی سمیت دیگر جماعتوں کی کسی صورت حوصلہ افزائی نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دہشگردی پی ٹی آئی نہیں کر رہی بیرون ملک سے ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹا اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت