کپل شرما شو میں کام کرنے والے فنکاروں کے پاس کتنی دولت ہے؟

جمعرات 25 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں مشہور کامیڈین و اداکار کپل شرما کا شو اب ایک مقبول شو بن گیا ہے۔ اس شو میں باصلاحیت فنکاروں کی طرف سے دکھائے جانے والے مزاحیہ انداز اور ان کی دلچسپ کہانی سامعین کو مسحور کر دیتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس شو میں کام کرنے والے فنکاروں کے پاس کتنی دولت ہے؟

کپل شرما

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما جنہوں نے اپنی صلاحیتوں سے لوگوں کے دل جیت لیے اور انڈسٹری میں اپنا ایک مقام بنایا، ان کی پہلی تنخواہ 500 روپے تھی جو انہوں نے پی سی او بوتھ میں نوکری کر کے کمائی تھی، مختلف رپورٹس کے مطابق اب کپل شرما اس وقت 300 کروڑ کے مالک ہیں۔

کرشنا ابھیشیک

کرشنا اپنی غیر معمولی کامیڈین صلاحیتوں سے مداحوں کو مسلسل خوش کرتے نظر ہیں جو دی گریٹ انڈین کپل شو میں سامعین کو محظوظ کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کرتے ہیں ان کی دولت کے بارے میں ہندوستانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اپریل 2024 تک کرشنا ابھیشیک کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 5 ملین ڈالر تھا جو کہ تقریباً 40 کروڑ ہندوستانی روپے بنتےہیں۔

بھارتی سنگھ

بھارتی سنگھ جنہیں دی کپل شرما شو اور کامیڈی سرکس جیسے بھارتی شوز میں شاندار پرفارمنس کے لیے جانا جاتا ہے انہوں نے اپنے کامیاب کیرئیر سے خوب دولت کمائی ہے 2024 تک ان کی دولت کا تخمینہ تقریباً 25-30 کروڑ بھارتی روپے لگایا گیا تھا۔

سنیل گروور

 دی کپل شرما شو میں اپنے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے سنیل گروور نے بعد میں بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا اور کئی فلموں میں کام کیا۔ سنیل گروور اس وقت 21 کروڑ مالیت کے مالک ہیں۔

کیکو شاردا

بھارتی معروف کامیڈین کیکو شاردا بھارت کے مقبول مزاح نگاروں میں سے ایک ہیں۔ وہ اپنے مضحکہ خیز طنز اور تیز جملوں سے سامعین کو محظوظ کرتے رہتے ہیں۔ متعدد فلموں اور کامیڈی شوز میں نظر آنے کے بعد، وہ ‘دی کپل شرما شو’ میں ایک نام بن گئے۔ رپورٹس کے مطابق کیکو شاردا کی دولت کی مالیت 33-40 کروڑ روپے کے درمیان ہے۔

راجیو ٹھاکر

راجیو ٹھاکرجو دی کپل شرما شو میں اپنی مزاحیہ صلاحیتوں کے لیے مشہور ہیں اور اب دی گریٹ انڈین کپل شو کا حصہ ہیں، اس سے قبل وہ کامیڈی سرکس اور انڈیا کے مست قلندر جیسے شوز میں بھی نظر آئے تھے، بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی دولت کا تخمینہ 10-12 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

ہرش لمباچیا

 

کامیڈین ہرش لمباچیا جو کامیڈین بھارتی سنگھ کے شوہر ہیں انہوں نے بطور کامیڈین اور پروڈیوسر کافی شہرت اور دولت کمائی ہے۔ ہرش لمباچیا مجموعی طور پر تقریباً 15-20 کروڑ روپے کے مالک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp