گوگل کی کاوش سے بلوچی زبان معدوم ہونے سے بچ گئی

ہفتہ 27 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچی ایک قدیم اور خوبصورت زبان ہے جو پاکستان کے شمال مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان میں ہی نہیں بلکہ ایران اور افغانستان میں بھی بولی جاتی ہے۔

اس زبان کی اپنی ایک ادبی روایت ہے لیکن وقت کے بہاؤ کے ساتھ ساتھ یہ معدومیت کی جانب تیزی سے گامزن تھی لیکن اس حسین زبان کو حال ہی میں گوگل نے اپنی ترجمہ سروس ’گوگل ٹرانسلیٹ‘ میں شامل کرلیا ہے۔

گوگل کے اس اقدام سے دنیا بھر میں بسنے والے بلوچوں کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا۔ اب گوگل ٹرانسلیٹ کی مدد سے بلوچی زبان کے مواد کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ بآسانی ممکن ہوسکے گا۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچی اکیڈمی کے وائس چیئرمین ہیبتان عمر نے کہا کہ بلوچی یوں تو 3، 4 ممالک میں بولی جاتی ہے لیکن دنیا بھر میں اس کے بولنے والے کئی افراد موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:گوگل میپ پر اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب

ہیبتان عمر نے کہا کہ بلوچی زبان کسی بھی ملک کی زبان نہیں جس کی وجہ سے اس کے معدوم ہونے کے خطرات کئی گنا زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچی زبان میں ادب تو پیدا ہو رہا ہے لیکن یہ ٹیکنالوجی کی زبان نہیں کیونکہ انٹرنیٹ پر بلوچی زبان میں بہت کم مواد موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں گوگل ٹرانسلیشن نے بلوچی کو اپنی ترجمہ فہرست میں شامل کیا ہے جو ایک خوش آئند عمل ہے۔

دراصل گوگل سنہ 2006 سے گوگل ٹرانسلیشن کی سہولت فراہم کر رہا ہے لیکن سال 2020 سے گوگل کو یہ محسوس ہوا کہ بلوچی بھی ایک ایسی زبان ہے جس کو بولنے والے بڑی تعداد میں موجود ہیں اس لیے اس زبان کو حال ہی میں گوگل نے اپنی فہرست میں شامل کرلیا۔

مزید پڑھیں:گوگل نے جی میل اور دیگر سروسز کے لیے اے آئی ماڈل متعارف کروا دیا

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بلوچی اکیڈمی کے ذمے دار و مترجم شرف شاد نے کہا کہ ہم بلوچی اکیڈمی میں ڈیٹا بنا رہے ہیں جس کے ذریعے بلوچی زبان کو انگریزی زبان سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔

بلوچی زبان کو حال ہی میں گوگل ٹرانسلیشن نے اپنی فہرست میں شامل کیا ہے جس میں بلوچی اکیڈمی کا بھی بہت بڑا حصہ ہے۔

گوگل ٹرانسلیٹ میں بلوچی زبان کے اضافے سے زبان کو بچانے اور فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت