اداروں سے درخواست ہے کہ نیوٹرل ہوجائیں، علی امین گنڈاپور

ہفتہ 27 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اداروں سے نیوٹرل ہونے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ حکومت کو لانے والے آپ ہیں۔

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گنڈاپور نے کہا کہ ہمیں تبدیلی اور اصلاح کا عمل اپنے آپ سے شروع کرنا چاہیے، اگر ہم ایسا نہیں کرتے تو معاملات کو جلد حل کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں ہمارے اپنے بھائی ہیں، ہمارا ایک کلچر ہے کہ پیار سے مانگنے پر جان بھی دینے کو تیار ہو جاتے ہیں اور اگر ضد پر آجائیں تو پھر ٹھیک چیز کو بھی ماننے سے انکار کردیتے ہیں، پولیس حکام عوام سے اچھا رویہ برتیں۔

مزید پڑھیں:حکومت کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش: آئیں ہمارے ساتھ مل کر عوام کی خوشحالی کے لیے کام کریں، مصدق ملک

وزیراعلیٰ نے کہا کہ غریب طبقے کے معاشی مسائل بہت زیادہ ہیں، میری خاص طور پر ٹریفک پولیس سے درخواست ہوگی کہ غریب کا چالان نہ کریں، امیر کا زیادہ چالان کریں تاکہ غریب کا چالان ہی نہ کرنا پڑے۔

دہشتگردی کے خلاف پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مالی مشکلات کے باوجود پولیس کی ضروریات پوری کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہشتگردی محدود ہوگئی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت پر طنز کیا کہ یہ لوگ جس چیز میں ہاتھ ڈالتے ہیں، وہ تباہ ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا بجٹ ٹیکس فری اور فلاحی ہے، عوام کو سولر پینلز فراہم کر رہے ہیں، بجلی کے معاملے پر امیر پر ہاتھ ڈالیں، غریب کتنی بجلی چوری کرلے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp