آپ نے یقیناً میراتھن مقابلوں کے بارے میں سنا ہوگا، جس میں شرکا 42 اعشاریہ 2 کلومیٹر تک دوڑنے کا مقابلہ کرتے ہیں۔ لیکن اگر ریس کا فاصلہ اس سے زیادہ ہو تو اسے الٹرا میراتھن کہا جاتا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی خاتون کانسٹیبل عمیرہ شیراز کا تعلق ضلع پونچھ کے شہر راولاکوٹ سے ہے۔ حال ہی میں انہوں نے اسلام آباد سے راولاکوٹ تک منعقد ایک ایسی ہی الٹرا میراتھن ریس میں حصہ لیا۔ 12 گھنٹوں میں وہ 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے اپنی منزل تک پہنچنے والی واحد شریک تھیں، اس ریس میں جہاں انہوں نے 100 کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کیا، وہیں انہیں پہاڑی علاقے میں مسلسل چڑھائی جیسی مشکل کا بھی سامنا تھا۔
اتنے طویل فاصلوں پر محیط دوڑ میں شرکت کے لیے تیاری کیسے کی، اور وہ اس کے علاوہ کن کن مقابلوں میں شریک ہوچکی ہیں، دیکھیے ہماری ڈیجیٹل رپورٹ میں۔۔۔