اراکین پارلیمنٹ اور بیوروکریٹس کو مفت بجلی فراہم نہیں کی جاتی، پاور ڈویژن کی وضاحت

اتوار 28 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ اور بیوروکریٹس کو مفت بجلی فراہم نہیں کی جاتی۔

میڈیا پر چلنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے پاور ڈویژن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ اور بیوروکریٹس کو مفت بجلی فراہم کرنے کی خبریں درست نہیں۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم نے مفت بجلی سے مستفید ہونے والے افسروں اور اداروں کی تفصیلات طلب کر لیں

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی سرکاری ادارے کو بھی مفت بجلی فراہم نہیں کی جاتی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی کی سہولت ختم کی تجویز دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp