ایشیا کپ 2025 ٹی20 فارمیٹ میں ہوگا، میزبانی بھارت کے سپرد

پیر 29 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کے سپرد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایڈیشن ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

اے سی سی نے مینز، ویمنز، انڈر 19 اور ایمرجنگ ٹورنامنٹس کے میزبان ممالک کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل دوسری فتح، بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

ایشین کرکٹ کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2025 کے بعد 2027 میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کا فارمیٹ ون ڈے ہوگا، جبکہ اس کا میزبان مجوزہ طور پر بنگلہ دیش ہوگا۔

اے سی سی کے مطابق 2026 کا ویمنز ایشیا کپ کا فارمیٹ ٹی20 ہوگا، جبکہ انڈر 19 ایشیا کپ کے 2024 سے 2027 تک چاروں ایڈیشن ون ڈے فارمیٹ کے تحت ہوں گے۔

ایشین کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے شیڈول اور وینیوز ابھی حتمی نہیں ہیں، ان میں کسی بھی وقت تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایشیا کپ کا فائنل، کس کا پلڑا بھاری، کون کتنی بار ٹائٹل جیتا؟

واضح رہے کہ گزشتہ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان تھا، تاہم بھارت کے پاکستان نہ آنے کی وجہ سے کچھ میچز سری لنکا میں کرائے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ

یورپی یونین فورم کے موقع پر اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیاں تیز، ڈچ وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

سیکیورٹی خدشات: جعفر اور بولان ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئیں

چترال حملے میں ملوث طالبان لیڈر ٹی ٹی پی کنٹرول کمیشن کا سربراہ مقرر

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟