پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میں عزت سے پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں، کپتانی کے بارے میں نہیں سوچتا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کپتانی کا معاملہ میرے ہاتھ میں نہیں، اس لیے اس حوالے سے سوچتا ہی نہیں ہوں۔
یہ بھی پڑھیں قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
فاسٹ بولر نے کہاکہ میری ایسی تربیت ہی نہیں کہ منفی باتوں پر دھیان دوں، بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے اسکواڈ میں شامل ہوں گا یا نہیں، اس بارے میں نہیں معلوم۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس ون ڈے ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کو شکست کے بعد بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 کا کپتان بنایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کرکٹ بورڈ اور شاہین شاہ آفریدی آمنے سامنے
بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر بابر اعظم کو ون ڈے اور ٹی20 کا کپتان بنا دیا تھا۔