پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت خراب، شوکت خانم اسپتال منتقل

پیر 29 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی ہے، جہاں سے انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید یاسمین راشد کو طبیعت ناساز ہونے پر شوکت خانم اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں لاہور ہائیکورٹ: یاسمین راشد، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت منظور

یاسمین راشد کے وکیل نے میڈیا کو بتایا ہے کہ عدالت نے کئی بار یاسمین راشد کے علاج کے لیے تحریری حکم دیا مگر ایسا نہیں کیا گیا جس سے ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ یاسمین راشد چونکہ کینسر کی مریضہ ہیں، ان کے کچھ ٹیسٹ ہونے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی۔

واضح رہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد یاسمین راشد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی، ان پر لاہور کے جناح ہاؤس میں حملے کا الزام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟