پنجاب میں 450 کلومیٹر طویل 3 نئے کوریڈورز کہاں تعمیر کیے جائیں گے؟

منگل 30 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں 450 کلو میٹر طویل 3 نئے روڈ کوریڈور تعمیر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ تینوں کوریڈورایشین ڈویلپمنٹ بینک اور حکومت پنجاب کے اشتراک سے مکمل کیے جائیں گے۔ 210 ارب روپے کی لاگت سے تینوں پراجیکٹ دسمبر 2025 تک مکمل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خصوصی اجلاس میں 3 ماہ میں نئے روڈ کوریڈور کی تعمیر شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ ساہیوال سے چیچہ وطنی اور رجانہ سے لیہ تک 2 رویہ سڑک بنائی جائے گی۔ دیپالپور سے وہاڑی تک سنگل روڈ کو 2 رویہ سڑک میں بدل دیا جائے گا اور شور کوٹ جھنگ چراغ والی تک نئی 2 رویہ سڑک بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:اپنا گھر اسکیم کے لیے 25 لاکھ لوگوں کی رجسٹریشن ہوگئی، مریم نواز

مریم نواز شریف نے کہا کہ بڑے شہروں کو منسلک کرنے والے روڈ کوریڈورز سے عوام کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی پراجیکٹ نہ صرف سفری مشکلات کو کم کرے گا بلکہ معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

خصوصی اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات صہیب احمد ملک، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری تعمیرات و مواصلات اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp