‎مظفرآباد کارڈیک اسپتال میں مریض کے انتقال پر لواحقین کی ہنگامہ آرائی

منگل 30 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مظفرآباد کارڈیک اسپتال میں زیر علاج مریض کی وفات پر لواحقین نے اسپتال پر دھاوا بول دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسافر جیپ دریائے نیلم میں گرنے سے 13 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق بینک روڈ پر واقع اسپتال میں لواحقین کی توڑ پھوڑ کی اطلاع پر پولیس نفری موقعے پر پہنچ گئی جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس محبوس ہو کر رہ گئے تھے۔ مریض کے لواحقین نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی ہے تاہم ابھی نقصانات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

‎ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کرکے حالات پر قابو پا لیا اور پیرا میڈیکس اور محبوس عملے کو تحفظ دے کر دوبارہ  ایمرجنسی اور انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں علاج معالجہ شروع کردیا گیا تاہم ہسپتال میں شدید توڑ پھوڑ کے باعث او پی ڈی بند کر دی گئی ہے۔

‎ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نعمان کے مطابق مرنے والا مریض وینٹی لیٹر پر تھا جو بدقسمتی سے جانبر نہ ہوسکا۔ مریض ماہر ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹس کے زیر علاج تھا۔ مریض کے لواحقین نے ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کر کے دیگر مریضوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا تھا لہذا پولیس کو بلانا پڑا۔  ہسپتال کے ایم ایس کے مطابق  مریض کے لواحقین نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی، جس کے نقصانات کا ابھی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

مزید پڑھیے: مظفرآباد، لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آنے والے مسافروں نے اپنی جانیں کس طرح بچائیں؟

‎دوسری طرف لواحقین کا الزام ہے کہ ڈاکٹروں کی غفلت سے مریض کی موت ہوئی ہے۔ ہمیں ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ آپریشن کر کے مریض کے دل میں سٹنٹ ڈال جائے گا۔ آپریشن کے بعد ہمیں مریض سے ملنے ہی نہیں دیا گیا اور کئی گھنٹے تاخیر کے بعد ہمیں کہا گیا کہ آپ ڈیڈ باڈی لے جائیں۔

متوفی کے کزن امجد حسین شاہ نے الزام لگایا کہ ہمیں مریض کی موت کا صدمہ ہوا تو کہا گیا یہاں شور نہ کریں، ڈیڈ باڈی لیں اور جائیں۔ بعد میں پولیس آگئی، ہم پر لاٹھی چارج کیا ہمیں زخمی کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp