پیرس اولمپک گولڈ میڈل کی قیمت کتنی ہے، یہ کس چیز سے بنا ہے؟

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانس میں منعقدہ پیرس اولمپکس 2024 میں مختلف کھیلوں کے مقابلے زور و شور سے جاری ہیں اور دنیا بھر سے آئے ایتھلیٹس اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کانسی، چاندی اور سونے کے تمغے حاصل کررہے ہیں۔

کسی بھی کھلاڑی کے لیے کوئی بھی تمغہ جیتنا اعزاز کی بات ہے لیکن اولپمک گیمز میں کھلاڑیوں کو دیے جانے والے ’گولڈ میڈلز‘ کی بات سب سے الگ ہوتی ہے کیونکہ ان طلائی تمغوں کی تیاری میں اصلی سونے کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس: ’شکر کریں پاکستانی تیراک نے آخری پوزیشن حاصل کی، ڈوب نہیں گئے‘

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے معیار کے مطابق، ایک طلائی تمغے میں 92.5 فیصد چاندی اور 6 فیصد خالص سونے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جبکہ چاندی کے تمغے میں خالص چاندی اور کانسی کے تمغے میں تانبے، لوہے اور زنک کا استعمال کیا جاتا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پیرس اولمپکس گیمز میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو دیے جانے والے ایک طلائی تمغے کا وزن 523 گرام ہے جس میں 6 گرام خالص سونے کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 1027 امریکی ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 98 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس 2024: برازیلین تیراک کا انتظامیہ پر ہراسانی کا دعویٰ

اسی طرح پیرس اولمپکس گیمز میں کھلاڑیوں کو دیے جانے والے چاندی کے تمغے کا وزن 525 گرام ہے جو خالص چاندی سے بنایا گیا ہے اور اس کی قیمت 535 امریکی ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 55 ہزار پاکستانی روپے) سے زائد ہے۔

پیرس اولپمکس کے لیے تیار کیے گئے کانسی کے تمغے کا وزن 455 گرام ہے جو تانبے، لوہے اور زنک سے بنایا گیا ہے اور اس کی قیمت 4.6 امریکی ڈالر (تقریباً ایک ہزار 330 پاکستانی روپے) ہے۔

واضح رہے کہ 1912ء میں سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں ہونے والی سمر اولمپکس گیمز میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو خالص سونے سے بنے ’گولڈ میڈلز‘ دیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp