اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ لینا ہم پر فرض ہے، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت کے بعد ان کے خون کو بدلہ لینا ہم پر فرض ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے اسماعیل ہنیہ کی اسرائیل کے میزائل حملے میں شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صیہونیوں نے ہمیں یہ بنیاد فراہم کردی ہے کہ اس عمل پر انہیں سخت سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیلی حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے 10 رشتہ دار شہید

واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ایران نے حماس سربراہ کے اپنے ملک میں قتل پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ادھر حماس نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ جمعرات کو تہران میں ادا کی جائے گی جس کے بعد ان کی میت کو قطر لے کر جا وہاں سپرد خاک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر حماس کا بدلے کا اعلان، اسرائیلی مہم جوئی پر تشویش ہے، پاکستان

حماس رہنما کی شہادت پر اسرائیل کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے کیے گئے ایک آپریشن کے بعد اسرائیل نے اہم رہنماؤں کو شہید کرنے کی دھمکی دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘