پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی 8 روز بعد واپس گھر پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس کی تصدیق بھی کردی ہے۔
اظہر مشوانی نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں اللہ کے فضل سے بخیر و عافیت اپنے گھر آگیا ہوں اور ان 8 روز میں آپ لوگوں کی دعاؤں ، کاوشوں اور حمایت نے مجھے ہمیشہ کے لیے مقروض کر دیا ہے۔
الحمدللہ میں ابھی بخیر و عافیت گھر واپس پہنچ چکا ہوں
ان 8 دنوں میں آپ کی دعاؤں، کاوشوں اور سپورٹ نے تاعمر کے لیے ہمیں مقروض کر دیا ہے – جزاک اللہ 🙏🏼
دعا ہے کہ ہمارے دیگر اسیر کارکنان بھی جلد اپنی فیملیز کے ساتھ افطاری کریں۔
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) March 31, 2023
انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے ہمارے دیگر گرفتار کارکنان بھی جلد اپنے اپنے خاندانوں کے ساتھ افطار میں شامل ہوں۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اظہر مشوانی کی رہائی کے لیے ملک گیر احتجاج کی کال دی تھی اور ابھی کچھ جگہوں پر احتجاج کا آغاز ہوا ہی تھا کہ اظہر مشوانی نے ٹوئٹر کے ذریعے اطلاع دی کہ میں گھر پہنچ گیا ہوں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی کو 23 مارچ کو زمان پارک جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اٹھا لیا تھا۔
یاد رہے کہ اظہر مشوانی کو نامعلوم افراد کی طرف سے اٹھانے پر ان کی اہلیہ نے چیف جسٹس پاکستان کو از خود نوٹس لینے کے لیے خط بھی لکھا تھا جبکہ عمران خان نے بھی اس پر آواز اٹھائی تھی۔
Manhoor Azhar, wife of @MashwaniAzhar , writes to Chief Justice Pakistan regarding the abduction and illegal detainment of Azhar Mashwani. #ReleaseAzharMashwani pic.twitter.com/HTS8G4i8Li
— PTI (@PTIofficial) March 24, 2023