جماعت اسلامی کا اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شمولیت سے صاف انکار

جمعہ 2 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا اپوزیشن کی جانب سے اعلان کردی مجوزہ گرینڈ الائنس کا حصہ بننے سے انکار۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا 15 روز میں اپوزیشن پارٹیوں کا گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ کچھ مشترکات پریکساں مؤقف بھی اختیار کریں گے اور ملاقاتیں بھی کریں گے لیکن کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔

امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ الائنس میں شامل پارٹیاں بعد میں اپنی ’سیٹنگ‘ بنالیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم 1300 سی سی گاڑی استعمال کریں تو اس میں کیا پریشانی ہے؟ حافظ نعیم الرحمان

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد قومی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ آئندہ 2 ہفتوں میں اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اتحاد میں حکومت مخالف تمام پارٹیوں کا شامل کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد حادثہ، جج کے کم عمر بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 جوان لڑکیاں جاں بحق

عمران خان کی رہائی کے لیے موٹروے کو صوابی کے مقام پر بند کیا جائے گا، احمد خان نیازی

سری لنکا کے لیے پاکستان کی انسانی امداد تاخیر کا شکار، بھارت کی جزوی کلیئرنس غیر مؤثر

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹس نامزد

جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں پیش رفت، ایچ ای سی کے ذریعے متعلقہ تعلیمی ریکارڈ طلب

ویڈیو

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

کالم / تجزیہ

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟