اسحاق دار اور ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

ہفتہ 3 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی کا 03 اگست 2024 کو نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر  رابطہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسماعیل ہنیہ کی شہادت، متعدد ایرانی انٹیلیجنس اور ملٹری افسران گرفتار

قائم مقام وزیر خارجہ کانی نے تہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ایرانی قوم اور قیادت کے گہرے غم کا اظہار کیا اور روشنی ڈالی کہ وزیراعظم پاکستان نے غزہ میں ہونے والی پیش رفت اور اسماعیل ہنیہ شہید کے بہیمانہ قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ شہید کا بہیمانہ قتل  بین الاقوامی قانون ،سفارتی اصولوں اور درمیان قابل قبول رویے کے خلاف ہے۔

ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ کی نائب وزیراعظم سے اس معاملے پر وزرائے خارجہ کی سطح پر بلائے جانے والے او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت درخواست کی۔

اس ملاقات کی درخواست ایران نے کی ہے اور امکان ہے کہ مستقبل قریب میں منعقد ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:دوحہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سپرد خاک کردیے گئے

نائب وزیراعظم کی او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے بلانے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان اہم اجلاس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

پی آئی اے کی نجکاری کے آخری مراحل میں، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

سابق وزیرِاعلیٰ مہاراشٹر پرتھوی راج چاؤن کا جنگ میں بھارت کی شکست کے اعترافی بیان پر معافی مانگنے سے انکار

ڈیجیٹل اصلاحات، ادارہ جاتی احتساب اور عالمی اعتماد، پاکستان کی شفاف حکمرانی کی نئی حقیقت

عمران خان کی بہنوں کو ملاقات سے روکنے اور دھرنے پر پولیس تشدد کی شدید مذمت، پی ٹی آئی

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں