7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد، رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ہفتہ 3 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یہ بھہ پڑھیں:رؤف حسن ریمانڈ پر ، وقاص جنجوعہ کی رہائی کا حکم

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہرعباس سِپرا  نے پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن کے ریمانڈ پر سماعت کی۔ اس موقع پر رؤف حسن کے وکیل علی بخاری پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران سی ٹی ڈی نے رؤف حسن کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم جسے عدالت نے سی ٹی ڈی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیکا ایکٹ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

اس موقع پر عدالت نے رؤف حسن کی جانب سے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر 6 اگست کے لیے نوٹسز بھی جاری کردیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم ان کی رہائی عمل میں نہیں آسکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp