بلوچستان، شرپسند عناصر کا زائرین کی بس پر پتھراؤ،  سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی

اتوار 4 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کی ناکامی کے بعد نام نہاد کمیٹی کے بعض عناصر کی جانب سے ایران سے آنے والے زائرین پر پتھراؤ۔

یہ بھی پڑھیں:کامیاب مذاکرات کے بعد بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کتنے کارکنان کو رہا کیا گیا؟

بلوچستان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کی ناکامی کے بعد نام نہاد کمیٹی کے لوگوں نے ایران سے آنے والے زائرین پر پتھراؤ کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے راستے کلیئر کرتے ہوئے زائرین کو باحفاظت  منزل مقصود پر پہنچا دیا۔ اس سے پہلے بزرگ اور خواتین سمیت زائرین بلوچستان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے احتجاج کے سبب سڑک بندش کا شکار ہوئے۔

 پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے زائرین کو قیام و طعام بمع طبّی سہولیات فراہم کی گئیں۔

زائرین کو بسوں میں روانہ کیا گیا، اس کے علاوہ پاک فوج کی جانب سے مزید 11 بسوں کا انتظام کر کے بقیہ  مسافروں کو بحفاظت روانہ کر دیا گیا۔

زائرین اور علما نے پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp