یوم شہدا پولیس: مسلح افواج پاکستان کا پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت

اتوار 4 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج نے یوم شہدا پولیس کے موقع پر وطن کی خاطر اپنی جانوں قربانیاں دینے والے پولیس کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پولیس کے جوانوں نے فرض کی ادائیگی میں لازوال قربانیاں دیں، ان کی غیر متزلزل لگن، بے لوث ہمت اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کی ذمہ داری نبھائی، وزیراعظم شہباز شریف

آئی ایس پی آر نے کہاکہ مسلح افواج ان شہیدوں کو یاد کرتی ہے جنہوں نے اپنے پسینے اور خون سے قوم کی حفاظت کی۔ ان کی عظیم اور بے لوث خدمات نے قوم کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہاکہ ہم شہدا کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر ممکن طریقے سے ان کی حمایت کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پولیس کے شہدا کے ساتھ اپنی یکجہتی کے اظہار کے لیے فوجی افسران اور دستوں نے ملک بھر میں متعدد مقامات پر مقامی پولیس کے زیراہتمام مختلف تقریبات میں شرکت کی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہاکہ یوم شہدا پولیس امن، انصاف اور سلامتی کے حصول میں ہمارے پولیس اہلکاروں کی بے پناہ قربانیوں کی ایک پُرجوش یاد دلاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں شہداء پولیس کی بے لوث قربانیاں ہمیشہ یاد رکھنے کا عزم

آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنا کردار جاری رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ گروپس چھوڑنے اور ڈیلیٹ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو

پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کو بڑا دھچکا

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں