قرضے 5 سال کے لیے ری شیڈول کیے جائیں، پاکستان نے چین سے باضابطہ درخواست کردی

اتوار 4 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے چین سے درخواست کی ہے کہ پاکستانی قرضوں کو 5 سال کے ری شیڈول کیا جائے، اور امید ہے کہ چینی حکومت کی جانب سے مثبت ردعمل کا اظہار کیا جائے گا۔

چین کے سرکاری ادارے ’چائنا پبلک ڈپلومیسی ایسوسی ایشن‘ کی دعوت پر چین کے سرکاری دورے سے واپس آنے والے صحافیوں کے 7 رکنی وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی، جہاں مختلف سوالات بھی کیے گئے، جن کے وزیراعظم نے جوابات دیے۔

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہاکہ چین ہمارا دیرینہ دوست ہے، دوطرفہ تعلقات پر سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔

یہ بھی پڑھیں سی پیک سے ترقی کا نیا دور شروع ہوا، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں، نگراں وزیراعظم

شہباز شریف نے کہاکہ چین نے ہر مشکل میں پاکستان کی مدد کی، تمام اسٹیک ہولڈرز کو چاہیے کہ سی پیک جیسے قومی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں پر سیاست سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ دورہ چین کے موقع پر چینی قیادت اور عوام نے بھرپور مہمان نوازی کی جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ مجھے جب بھی اقتدار میں آنے کا موقع ملا تو خود سے یہ عہد کیاکہ اپنی تمام تر توانائیاں ملکی ترقی کے لیے استعمال کروں گا۔

شہباز شریف نے کہاکہ حالیہ دورہ چین کے موقع پر جن مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے، ان پر پیشرفت کی خود نگرانی کررہا ہوں۔ ملک میں موجود چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لیے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم سی پیک فیز ٹو میں داخل ہورہے ہیں، اور اس پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے، چینی ماہرین کے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں مزید تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی، اور پیشرفت بھی ہوئی ہے۔

چین کے دورے سے واپس آئے صحافیوں کے وفد میں سلمان غنی، عامر میر، شیراز حسن، خضر حیات، خالد حسنین، اعظم ملک اور مطیع الرحمان شامل تھے۔ جبکہ ان کی وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں سی پیک کے 10 سال اور چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان، منصوبے کا مستقبل کیا ہوگا؟

صحافیوں کے وفد نے اپنے دورہ چین کے دوران تجربات اور پاک چین تعلقات کے حوالے سے اپنے خیالات سے آگاہ کیا، اور کہاکہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل