کراچی: بھگدڑ میں ہوئی اموات کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا

ہفتہ 1 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں گزشتہ روز ایک نجی فیکٹری میں بھگدڑ مچنے سے 12 افرادکی اموات کے واقعہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں سائٹ اے تھانےمیں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ فیکٹری مالک اور دو منیجر سمیت 9 افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 12 افراد جاں بحق

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمےمیں لاپروائی اور غفلت کی دفعہ شامل کی گئی ہیں، متن کے تحت فیکٹری انتظامیہ نے زکوٰۃ تقسیم کے حوالے سے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو لاعلم رکھا۔

مقدمے میں نامزد ملزموں میں سے تاحال 8 ملزم گرفتار ہیں۔ جب کہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے واقعہ کی تفتیشی رپورٹ تیار کرلی۔

رپورٹ کے مطابق فیکٹری انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ سے این او سی بھی حاصل نہیں کیا تھا، زکوٰۃ تقسیم کے وقت ہجوم فیکٹری کے اندر تھا، فیکٹری کا گیٹ بھگدڑ کے وقت بند تھا، فیکٹری میں پانی بھی جمع تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوٹ ڈیجی قلعہ سے نوادرات کی چوری، توپوں کے پرزے غائب

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی اپیل مسترد، جسٹس باقر نجفی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا

بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں ناقص کارکردگی کے باوجود گوتم گمبھیر کا مستعفی ہونے سے انکار

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی ملاقات، آئی ایس پی آر

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا