لاہورمیں گن پوائنٹ پر ڈکیتیوں میں ملوث میاں بیوی گرفتار

منگل 6 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں گن پوائنٹ پر وراتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، کبھی کسی راہ گیر کو لوٹ لیا جاتا ہے تو کبھی اسٹور پر گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات سامنے آتی ہے، انہی ڈکیتیوں کیخلاف سرگرم عمل لاہور پولیس نے آج ایک گینگ گرفتار کیا ہے جس کی تلاش کافی دنوں سے جاری تھی۔

میاں بیوی پر مشتمل یہ گینگ لاہور کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹتے تھے، انہوں نے جہاں وارداتیں کیں وہاں شہریوں نے اس گینگ کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کروائی تھیں، پولیس کے مطابق  میاں بیوی پر مشتمل یہ گینگ ریکی کرنے کے بعد کسی بھی جگہ موٹر سائیکل پر اسلحہ سمیت پہنچ جاتے اور لوٹ مار کی کارروائیوں کا ارتکاب کرتے۔

پولیس نے اس گینگ کو کیسے گرفتار کیا ؟

پولیس کے مطابق جب 3 اگست کو اس جوڑے نے تھانہ لٹن روڈ کی حدود میں ایک فاسٹ فوڈ شاپ پر ڈکیتی کی واردات کی تو وہاں پر لگے سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ان میاں بیوی کی شناخت ہوگئی، کلوز سرکٹ کیمرے میں چہرے آنے سے ان کے نام اور پتے بھی معلوم ہوگئے، جس کے بعد مختلف علاقوں میں چھاپوں کے بعد بالآخر پولیس نے ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ اس مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے جوڑے نے فیصل ٹاؤن، لیاقت آباد اور نشتر کالونی میں میڈیکل اسٹورز پر وارداتیں کیں، انہوں نے گلشن راوی میں ڈیپارٹمنٹل اسٹور اور لٹن روڈ میں فاسٹ فوڈ شاپ پر ڈکیتیاں کیں، اور بالآخر لٹن روڈ پر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر موجود لوگوں کو لوٹنے کے بعد فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے۔

دونوں میاں بیوی نے لٹن روڈ سےگن پوائنٹ پر ایک موٹرسائیکل بھی چھینی تھی، پولیس نے بتایا ہے کہ مل کر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے اس شادی شدہ جوڑے سے اسلحہ، نقدی، موٹرسائیکل اور دیگر سامان بر آمد ہوا ہے، پولیس کو امید ہے کہ مزید تفتیش سے اس ڈکیت جوڑے کی مزید وارداتیں بھی سامنے آئیں گی۔

دریں اثنا ڈکیت میاں بیوی  کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں ایک ڈکیتی کی واردات کے بعد موٹر سائیکل پر سوار مرد لوٹی ہوئی رقم پیچھے بیٹھی ہوئی عورت کو تھما رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولپنڈی: خاتون کے بال کاٹنے کے واقعے میں اہم پیشرفت، 3 مرکزی ملزمان گرفتار

چیریٹی فنڈز جیب میں کیوں ڈالے؟ ابرار الحق کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

پنجاب میں جنگلات کا تحفظ، پہلی مرتبہ اے آئی کا استعمال اور جدید سیٹلائٹ مانیٹرنگ کا آغاز

پاکستان میں اسلام آباد لاہور موٹروے پر جدید موسمی الرٹ سسٹم نصب کرنے کی تیاری

3 سالہ بچے کی تلاش، مقامی افراد کی ڈیزل کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی ویڈیو وائرل

ویڈیو

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

کالم / تجزیہ

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک