اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد حماس نے نئے پارٹی سربراہ کا اعلان کردیا

منگل 6 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد غزہ کے رہنما یحییٰ السنوار کو سیاسی شعبے کا سربراہ نامزد کردیا۔

واضح رہے کہ حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو 31 اکتوبر کو ایران میں ایک میزائل حملے میں اس وقت شہید کردیا گیا تھا جب وہ نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے وہاں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ لینا ہم پر فرض ہے، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر جہاں پاکستان سمیت دیگر ممالک نے اسرائیل کی مذمت کی وہیں ایران نے ان کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ 7  اکتوبر 2023 کو حماس کے ایک آپریشن کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان شروع ہونے والی لڑائی اب تک جاری ہے، جس میں 40 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کون ہیں؟

حماس کے نئے سربراہ منتخب ہونے والے یحییٰ السنوار کی عمر تقریباً 62 برس ہے اور وہ امریکا کو سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

یحییٰ السنوار پر الزام ہے کہ 7 اکتوبر کے روز حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کیے گئے آپریشن کی منصوبہ بندی بھی انہوں نے ہی کی تھی۔ یہ حملہ اسرائیل کی تاریخ میں ریاست پر کیا جانے والا سب سے خطرناک حملہ تھا، جس میں 1200 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

19 اکتوبر 1962 کو خان یونس کے ایک کیمپ میں آنکھ کھولنے والے یحییٰ ابراہیم حسن السنوار نے ابتدائی تعلیم خان یونس کے اسکول میں ہی حاصل کی اور پھر غزہ کی اسلامک یونیورسٹی سے عربی میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی، انہوں نے 5 سال تک یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ کونسل میں خدمات انجام دیں اور پھر کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین بھی رہے۔

یحییٰ السنوار نے 23 سال تک اسرائیل کی مختلف جیلوں میں قید کاٹنے کے دوران انہوں نے عبرانی زبان میں خوب مہارت حاصل کرلی، ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اسرائیلی ثقافت اور معاشرے میں بارے میں گہری سوجھ بوجھ بھی رکھتے ہیں۔

حماس کے رہنما کو 2 اسرائیلی فوجیوں کے قتل کے جرم میں 4 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم وہ 2011 میں اس وقت رہا ہوگئے جب اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی سے متعلق معاہدہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں کیا اسماعیل ہنیہ کے بیڈ کے نیچے بم رکھا گیا تھا؟ حماس رہنما خالد قدومی نے اہم انکشافات کردیے

اس وقت جن 1027 قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی تھی ان میں یحییٰ سنوار سب سے سینیئر قیدی تھے۔ اسرائیل کی قید سے رہائی کے بعد یحییٰ السنوار القسام بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر بن گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

جی ڈی پی 3 فیصد بڑھتی ہے مگر سیلاب 9 فیصد نقصان کرتا ہے، سیاست اس پر ہونی چاہیے، مصدق ملک

ایم کیو ایم کی خاتون رکن کہکشاں خان کو امریکا میں 8 سال قید کی سزا، جرم کیا تھا؟

شیخ حسینہ کی سزائے موت کے فیصلے پر کوئی بدامنی نہیں ہوئی، بنگلہ دیشی مشیر داخلہ کا دعویٰ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ