سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے بینچز تشکیل دے دیے

ہفتہ 1 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے بینچز تشکیل دے دیے ہیں۔ سپریم کورٹ کے تمام 15 جج آئندہ ہفتے اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق بینچ نمبر 1 چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہوگا۔ بینچ نمبر 2 جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس یحیٰی آفریدی پر مشتمل ہوگا۔

سپریم کورٹ کا بینچ نمبر 3 جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس امین الدین اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا۔ بینچ نمبر 4 جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا۔

بینچ نمبر 5 جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل ہوگا۔ بینچ نمبر 6 جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا۔

بینچ نمبر 7 جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا۔ خصوصی بینچ نمبر 1 چیف جسٹس، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہوگا۔

خصوصی بینچ نمبر 4 جسٹس منیب اختر، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہوگا۔

یاد رہے کہ وفاق، پاکستان بار کونسل اور مسلم لیگ ن کے رہنما نوازشریف نے بھی انتخابات التوا کیس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیا ل سے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کر رکھا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp