پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کو تحویل میں لیے جانے پر اپنا ردعمل دے دیا۔
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ فوج کے ایک طاقتور ادارہ ہے، جن کا اپنا ایک نظام ہے۔
یہ بھی پڑھیں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا، کورٹ مارشل کی کارروائی شروع
انہوں نے کہاکہ ہم ادارے کے اندر ایسی کسی کارروائی پر سوال نہیں اٹھا سکتے۔
واضح رہے کہ پاک فوج نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو ٹاپ سٹی کیس میں تحویل میں لیتے ہوئے کورٹ مارشل کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
حکومت نے فیض حمید کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پاک فوج کے احترام اور عزت میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہاکہ فیض حمید کے خلاف چیزیں ثابت ہوئی ہوں گی تب تحویل میں لیا گیا۔
دوسری جانب سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ پاک فوج کی جانب سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو تحویل میں لینے کا معاملہ بہت دور تک جائے گا، کیونکہ فیض حمید اور پی ٹی آئی ایک ہی نام ہے۔
یہ بھی پڑھیں کیا فیض حمید کے خلاف کارروائی سے عمران خان کو کوئی پیغام دیا گیا ہے؟
فیصل واوڈا نے کہاکہ آنے والے دنوں میں عمران خان اور تحریک انصاف زمین پر لیٹ جائیں گے، کیونکہ بات صرف کرپشن تک نہیں رکے گی، فیض آباد دھرنا کیس تو بہت چھوٹا ہے۔