ملکی بحری سرحدوں کی حفاظت، بحریہ سربراہ کا آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد ہوا، جس کی صدارت سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔

یہ بھی پڑھیں پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جنگی جہاز پی این ایس بابرکا سعودی بندرگاہ کا دورہ

کانفرنس میں شمالی بحیرہ عرب اور خلیج عدن میں بحری صورتحال کا جائزہ، قومی سمندری تجارتی گزرگاہوں کےتحفظ اور سلامتی کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

کانفرنس میں میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کے لیے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا۔

نیول چیف نے ساحلی علاقوں میں بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے بچنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں پاک بحریہ کی زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کامیاب فائرنگ

نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اورمستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت