معروف یوٹیوبر لاپتا: کیا عون کھوسہ کو ’بِل بِل پاکستان‘ کا مزاحیہ ترانہ بنانے کی سزا ملی؟

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یومِ آزادی کے موقع پر بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان عوام کے لیے ’بِل بِل پاکستان‘ کے نام سے گانا ریلیز کرنے والے معروف یو ٹیوبر اور آرٹسٹ عون علی کھوسہ کو نامعلوم افراد کی جانب سے مبینہ طور پر حراست میں لے لیا گیا۔

عون کھوسہ کے بھائی علی شیر کھوسہ نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ آدھی رات کو نا معلوم مسلح افراد نے ان کے بھائی عون کھوسہ کو حراست میں لے لیا ہے، انہوں نے صارفین سے اپنے بھائی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں کیونکہ یہ ان کے خاندان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

عون کھوسہ کو حراست میں لیے جانے کی خبر کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کے حوالے سے پیروڈی نغمہ بنانا ان کا جرم بن گیا ہے اور انہیں اسی کی سزا دی گئی ہے۔

ایک صارف  نے لکھا کہ انہیں لگتا ہے کہ عون کھوسہ کے پیروڈی گانے کی وجہ سے انہیں نا معلوم افراد کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتنی شرم کی بات ہے کہ لوگوں سے طنز بھی برداشت نہیں ہوتا۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عون کھوسہ کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستانی عوام کو جینے دیں، ہماری اخلاقی اقدار اور جمہوریت کو مزید تباہ نہ کریں۔

اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ عون کھوسہ اور تمام مغوی لوگوں کو رہا کیا جائے کیونکہ یہ ناقابل قبول اورغیر قانونی ہے۔

عمران افضل راجہ کا کہنا تھا کہ عون کھوسہ انتہائی شریف النفس اور اپنی حدود کے اندر کام کرنے والا آرٹسٹ ہے جس نے کبھی کسی کی تضحیک نہیں کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی کو ان کے لطیف مزاح سے بھی مسئلہ ہے تو بہتر ہے پاکستان کی بجائے کسی افریقی ملک کو چن لیں کیونکہ عون کھوسہ کو غائب کرانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ نوشی گیلانی لکھتی ہیں کہ عون علی کھوسہ بھی لاپتہ کر دیئے گئے، نقاب پوش آئے اور ساتھ لے گئے۔

وجاہت سمیع نے کہا کہ عون علی کھوسہ کو بِل بِل پاکستان کا مزاحیہ ترانہ بنانے پر اغوا کیا گیا ہے کیونکہ اس ترانے میں عوام کو احساس دِلایا گیا ہے کہ ایسی آزادی کا کیا فائدہ جس میں آپ آزادی کے 77ویں سال تک بھی غربت اور بے بسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یومِ آزادی کے موقع پر ریلیز کیا گیا عون کھوسہ کا گانا ’بل بل پاکستان‘ تیزی سے مقبول ہو رہا تھا تھا اور اسے عوام کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی تھی، صارفین کا کہنا تھا کہ عون چوہدری نے مزاحیہ کانٹینٹ کے ذریعے عوامی جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امریکی کرکٹ ٹیم کی رکنیت معطل کر دی

وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار دے دیا

سعودی عرب کا 95واں قومی دن، اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد

روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار