’کون بنے گا کروڑ پتی‘: امیتابھ بچن ایک قسط کا کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبول بھارتی ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے 16ویں سیزن کا آغاز ہوگیا ہے جس کی میزبانی بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کررہے ہیں۔

امیتابھ بچن کے مداح ہمیشہ تجسس کا شکار رہتے ہیں کہ اس مقبول شو کی میزبانی کے لیے اداکار کتنا معاوضہ لیتے ہیں، اب اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ امیتابھ بچن ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے پہلے سیزن (2000) میں فی قسط کا تقریباً 25 لاکھ روپے معاوضہ لیتے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شو کے چوتھے سیزن تک امیتابھ بچن کا معاوضہ دُگنا ہوگیا تھا اور سیزن 4 میں شو کی ایک قسط کے لیے انہیں 50 لاکھ روپے معاوضہ ملتا تھا۔

شو کے سیزن 6 تک امیتابھ بچن ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی فی قسط کا معاوضہ ڈیڑھ کروڑ روپے تک لیتے تھے جبکہ آٹھویں سیزن میں اداکار کا معاوضہ 2 کروڑ روپے سے زائد ہوگیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سیزن 9 میں امیتابھ بچن ایک قسط کا معاوضہ 2 کروڑ 60 لاکھ روپے لیتے تھے جبکہ سیزن 10 میں یہ معاوضہ بڑھ کر 3 کروڑ روپے فی قسط ہوگیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق شو کے چوتھے سیزن میں فی قسط 50 لاکھ روپے جبکہ  سیزن 6 تک امیتابھ بچن ڈیڑھ کروڑ روپے فی قسط تک معاوضہ لیتے رہے ہیں اور’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے آٹھویں سیزن میں اداکار کا معاوضہ بڑھ کر 2 کروڑ روپے سے زائد ہوگیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سیزن 9 میں امیتابھ بچن 2 کروڑ 60 لاکھ روپے فی قسط معاوضہ لیتے تھے جبکہ سیزن 10 میں یہ معاوضہ بڑھ کر 3 کروڑ روپے فی قسط ہوگیا تھا۔

امیتابھ بچن نے شو کے 11ویں سے 13ویں سیزن تک ساڑھے 3 کروڑ روپے فی قسط اور 14ویں سیزن میں 4 کروڑ روپے فی قسط معاوضہ وصول کیا، بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن اب ’کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے 16ویں سیزن کے لیے 5 کروڑ روپے فی قسط معاوضہ وصول کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp