کوئی نیا تنازع نہیں کھڑا کرنا چاہتا، ملک احمد میرے چھوٹے بھائی ہیں، خواجہ آصف

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی نیا تنازع نہیں کھڑا کرنا چاہتا ہوں، ملک احمد میرے چھوٹے بھائی ہیں اور بیٹوں کی جگہ ہیں، ان سے مشورہ کرکے ہی کوئی بات کروں گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے خواجہ آصف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے آج کے بیان سے متعلق سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ بھی تو ہر وقت ان کے ساتھ ہی ہوا کرتے تھے، جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ وہ میرے چھوٹے بھائی ہیں۔

مزید پڑھیں: جنرل باجوہ نے ایکسٹینشن لینے سے واضح انکار کردیا تھا، ملک احمد خان کی گواہی

خواجہ آصف نے کہا کہ ملک احمد خان سے مشورہ کروں گا، ان کے مشورے سے بات کروں گا، کوئی نیا تنازع نہیں کھڑا کرنا چاہتا اور ان کے حوالے سے زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا۔

پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے متعلق بات کرتے ہوئے صحافی نے سوال کیا کہ کیا حکومت گر رہی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف بولے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے اپوزیشن نے خود کو حوصلہ بھی تو دینا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے مشاورتی اجلاس میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل فیض حمید کی گرفتاری سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

واضح رہے ملک احمد خان نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ایک تقریب ہوئی وہاں جنرل باجوہ نے کہا میں کوئی ایکسٹینشن نہیں مانگ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ عاصم منیر اور فیض حمید کی جگہ کسی اور کو آرمی چیف بنالیتے ہیں، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ ان دنوں حالات ایسے تھے، عمران خان کی حکومت ختم ہوئی تھی، 29 نومبر کو جنرل (ر) باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے دن پنڈی میں جی ایچ کیو کے باہر ایک دھرنا بھی بیٹھا تھا، اس وقت بھی جنرل باجوہ نے واضح کہا تھا کہ وہ ایکسٹینشن نہیں لیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت