ڈاکٹر سمرین پر قاتلانہ حملے کا الزام، مقدمہ تھانہ مومن آباد میں درج

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں داؤد یونیورسٹی کی ےوائس چانسلر ڈاکٹر سمرین اور پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ پر حملے کا مقدمہ تھانہ مومن آباد میں درج کر لیا گیاہے۔

جمعرات کو تھانہ مومن آباد میں درج مقدمے میں نامعلوم افراد کے حملے قاتلانہ حملہ قرار دیا گیا ہے اور نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے لیے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر سمرین دیگر افسران کے ساتھ اورنگی ٹاؤن کے کالج میں 14 اگست کی تیاریوں کا جائزہ لینے آئی تھیں، ڈاکٹر سمرین جوںہی گاڑی میں بیٹھنے لگیں تو نامعلوم شخص دروازے سے داخل ہوا اور دروازے سے اندر آتے ہی فائرنگ شروع کردی۔

درخواست کے مطابق ڈاکٹر سمرین نے بھاگ کر اپنی جان بچائی ، ڈاکٹر سمرین کے ساتھ موجود سیکیورٹی گارڈ نے جوابی فائرنگ کی تو ملزم فرار ہوگیا، فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گولی صرف گاڑی کو لگی۔

واضح رہے کہ منگل 13 اگست کو پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ کی گاڑی پرفائرنگ واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر ثمرین کی گاڑی پر فائرنگ اورنگی ٹاؤن میں ہوئی تاہم وہ محفوظ ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ لوٹ مار کا ہوسکتا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ثمرین ڈاؤ یونیورسٹی کی وائس چانسلر ہیں اور جامعہ کے ترجمان نے بھی ان پر فائرنگ پر تصدیق کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘