منکی پاکس پاکستان میں آگیا، حکومت بھی حرکت میں آ گئی

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی سطح پر خطرناک حد تک پھیلنے والے منکی پاکس کے پاکستان میں بھی رواں سال پہلے مشتبہ کیس کا انکشاف ہوا ہے جب کہ عالمی ادارہ صحت نے ’منکی پاکس ‘ کو عالمی ایمرجنسی قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں اب تک منکی پاکس کے 9 کیس سامنے آئے ہیں جن میں ایک شخص وفات پا چکا ہے۔

جمعرا ت کو ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخواہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے، مردان خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص خلیجی ممالک سے پاکستان آیا ہے، جس میں منکی پاکس کے مشتبہ اثرات پائے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر ہیلتھ نے بتایا ہے کہ وائرس  کی تصدیق کے لیے قومی ادارہ صحت  کو نمونہ بھیج دیا گیا ہے، منکی پاکس سے متاثرہ شخص میں معمولی علامات ہیں،  متاثرہ شخص کی کانٹیکٹ ٹریسنگ شروع کر دی گئی ہے اور مزید لوگوں کے نمونے حاصل کیے جارہے ہیں ۔

ادھر وزارت صحت پاکستان نے تمام صوبوں کو منکی پاکس کے حوالے سے فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے اور بارڈر ہیلتھ سروسز کو تمام داخلی راستوں پر سخت نگرانی کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے

جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں بھی کانگو اور افریقہ میں منکی پاکس کی نئی قسم کے پھیلنے کے پیش نظر وائرس سے نمٹنے کی تیاریوں کے سلسلے میں ملک بھرکے داخلی راستوں پر اسکریننگ نظام مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس وائرل انفیکشن کی علامات میں فلو اور پیپ سے بھرے دانے شامل ہیں، یہ وائرس عموماً خطرناک نہیں لیکن بیماری مہلک شکار اختیار کرنے پر جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

ادھر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق افریقا کے 13 ممالک میں منکی پاکس کا نیا نمونہ پھیل رہا ہے۔ اس وقت افریقی ملک کانگو میں منکی پاکس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔

افریقا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینٹیشن کا کہنا ہےکہ رواں سال افریقا میں منکی پاکس کے 15 ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آچکے ہیں اور اس سے 461 اموات ہوچکی ہیں، یہ تعداد گزشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 160 فیصد زیادہ ہے اور اب تک 18 ممالک میں اس بیماری سے متاثرہ افراد سامنے آچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل