کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد کمی

اتوار 2 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 1.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 951 ملین ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.1 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 961 ملین ڈالرکا زر مبادلہ حاصل ہوا تھا۔ فروری میں کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات کا حجم 103 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 39.5فیصد کم ہے۔گزشتہ سال فروری میں کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات کا حجم 171 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جنوری کے مقابلے میں فروری میں کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 27.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جنوری میں کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات کا حجم 143 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو فروری میں کم ہوکر103ملین ڈالر ہوگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 میں سینچری بنانے والی پہلی پاکستانی بیٹر منیبہ علی ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کے لیے پرعزم

عالمی مقابلوں میں 15 گولڈ میڈلز، سبز ہلالی پرچم سربلند کرنے والی پاکستان کی مسیحی بیٹیاں

ٹک ٹاک کی فروخت کا معاملہ: صدارتی حکمنامے پر آج دستخط متوقع

صدر زرداری کے حالیہ دورۂ چین نے دونوں ممالک کی دوستی کو نئے باب دیے، چینی سفیر

بیٹی کی لاش 20 برس فریزر میں محفوظ رکھنے والی ماں گرفتار

ویڈیو

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بلوچستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی صوبے میں فضائی آپریشنز میں اضافہ کرے گی؟

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی