اگلے 24 گھنٹے میں پاکستان میں کہاں موسلادھار بارش ہوگی اور کہاں چلیں گے صرف جھکڑ؟

جمعہ 16 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی وجہ سے الرٹ بھی جاری کردیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہے۔

یہ بی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں گلیشیئرز پھٹنے اور تباہ کن سیلاب کی وارننگ جاری

ہدایات میں کہا گیا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں اور بڑے شہروں کی انتظامیہ بھی اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر چوکنی رہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اتھارٹی کے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ روزانہ 24 گھنٹے جاری ہے، 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں اور نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔

شہریوں کو احتیاط کرنے اور بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑٖھیے: پنجاب حکومت نے موسمیاتی تبدیلی ایکشن پلان کو حتمی شکل دے دی

عوام الناس سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں، بچوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔

شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا

24 گھنٹوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی؟

آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاہور، راولپنڈی ،فیصل آباد، گوجرانولہ، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، گجرات، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال میں بارشیں متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کے باعث انتظامیہ کا انتباہ

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے علاوہ بلوچستان ، سندھ ، خیبر پختونخوا ،خطہ پوٹھوہار،کشمیر، گلگت بلتستان اوردارالخلافے اسلام آباد میں تیز ہواؤں و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

اس دوران جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔

مون سون بارشوں کا سلسلہ 20 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp