پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا غیرقانونی سمز کیخلاف ایکشن، مرحلہ واربندش کا آغاز

ہفتہ 17 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے زیراستعمال غیرقانونی سمز کی بتدریج  بندش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:نان فائلرز کیخلاف کریک ڈاؤن؛ 85 ہزار موبائل فون سمز بلاک، 14 ہزار بحال

اس ضمن میں پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پہلے میں مرحلے میں جعلی سمز کے علاوہ ایسی سمز کی بندش کا آغاز کردیا ہے جو منسوخ شدہ شناختی کارڈز پر جاری ہوئی تھیں۔

اس حوالے سے میڈیا میں منظرعام پر آنے والی تفصیل کے مطابق نادرا کے پاس موجود ڈیٹا کی بنیاد پر غیرقانونی سمز بند کی جا رہی ہیں۔

غیرقانونی سمز کیخلاف ایکشن کے دوسرے مرحلے میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا، جبکہ تیسرے مرحلے میں ایسی تمام سمز بند کر دی جائیں گی جو وفات پاجانے والے افراد کے شناختی کارڈز پر جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وہ کونسے 10 لاکھ افراد ہیں جن کے بجلی و گیس کے کنکشنز منقطع اور سمز بلاک ہو جائیں گی؟

رپورٹس کے مطابق موبائل سمز کی بند کیے جانے سے قبل متعلقہ صارفین کو آگاہی پیغامات ارسال کیے جائیں گے۔ یہ پیغامات سمز سے متعلق ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایات پر مشتمل ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر قانونی سمز کی بندش کا مقصد دہشتگردی سمیت دیگر مختلف غیرقانونی سرگرمیوں میں ان کا استعمال روکنا ہے۔۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp