بھارت کی آبی دہشتگردی، دریائے چناب میں طغیانی، علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت

ہفتہ 17 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب پر قادر آباد بیراج پر پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

دریائے چناب میں پانی کی سطح 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہونے کا امکان ہے۔ دریائے راوی میں جسڑ اور شاہدرہ کے مقام پر 40 سے 55 ہزار کیوسک پانی متوقع ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں، درجنوں مکانات و اراضی تباہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے پنجاب نے اگلے 24 گھنٹوں میں دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی تھی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے دریائے چناب کے ملحقہ علاقوں میں ممکنہ شدید طغیانی اور پنجاب کے شہری علاقوں میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کے متوقع خطرے سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے ، پی ڈی ایم ایز اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کا حکم دیا تھا۔

انڈس واٹر کمیشن ذرائع کے مطابق گزشتہ برس بھارت نے 2 لاکھ کیوسک پر اطلاع دی تھی تاہم اس بار پاکستانی کمشنر سید مہر علی شاہ کے خطوط پر بھی نئی دہلی سے خاموشی ہے۔

مزید پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں گلیشیئرز پھٹنے اور تباہ کن سیلاب کی وارننگ جاری

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں 18 اگست تک مزید مون سون بارشوں کی توقع ہے۔ شکر گڑھ میں موسلادھار بارش کے باعث نالہ بئیں میں نچلے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے جبکہ سکمال کاز وے زیر آب آنے سے سرحدی دیہاتوں سکمال، چک نعرا، بھوپال پور اور ارد گرد کے دیہاتوں کا شہر سے زمینی راستہ منقطع ہو گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp