باتوں سے زیادہ سندھ حکومت کا کام بولتا ہے، چاہتے ہیں پنجاب میں بھی عوام کو علاج مفت ہو، بلاول بھٹو

پیر 19 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ہم سے کچھ ہوتا ہے، لیکن باتوں سے زیادہ سندھ حکومت کا کام بولتا ہے، ہماری گڈ گورننس ہی ایسے لوگوں کو بہترین جواب ہے۔

جناح اسپتال کراچی میں نئی سہولیات کا افتتاح کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف عالمی میڈیا پر زیادہ تر منفی خبریں چلتی ہیں، اگر کچھ اچھی خبریں ہیں تو وہ سندھ کے 3 بڑے اسپتال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی جارحانہ ٹیکسوں کے خلاف، ایک ہزار آمدن پر ٹیکس میں 100 فیصد، 2 ملین پر 4 فیصد اضافہ ہوا، بلاول بھٹو

انہوں نے کہاکہ این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ اور جناح اسپتال صحت کے بہترین ادارے ہیں، این آئی سی وی ڈی کو دل کے علاج کے لیے بہترین اداروں کے لیول تک پہنچا دیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ چاہتے ہیں پنجاب میں بھی این آئی سی وی ڈی جیسی سہولت ہو، میں وزیراعظم سے کہتا ہوں کہ ہم ڈاکٹر عذرا اور مراد علی شاہ کو پنجاب بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔

چیئرمین پی پی پی نے وزیراعلیٰ سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ صحت کی بہترین خدمات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ کارڈ یالوجی سینٹر کا شمار دنیا کے بہترین سینٹرز میں ہوتا ہے، مجھے جب بھی جے پی ایم سی آنے کا موقع ملتا ہے خوشی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کے 3 بڑے اسپتال پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی ایک اعلیٰ مثال ہیں، بینظیر بھٹو نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو اپنے منشور میں دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں شہباز شریف کی نیت صاف ہے، امید ہے تمام وعدے پورے ہوں گے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہاکہ باتوں سے زیادہ سندھ حکومت کا کام اور عمل بولتا ہے، سندھ کی تاجر برادری ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp